ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں،جہانزیب حسین
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے۔
اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسرار احمداوردرخواست گزار سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments