منشیات فروشوں کو 40 سال قید 20 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشی کے مقدمے میں معزز عدالت نے دو ملزمان کو مجموعی طور پر 40 سال قید بامشقت اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساجد شہید نے دو سال قبل ملزم اعجاز کے قبضے سے 5 کلو افیون اور 2۔5 کلو گرام آئس جبکہ ملزم قیصر کے قبضے سے 4 کلو افیون برآمد ہوئی تھی عدالت نے شواہد مکمل ہونے پر ملزم اعجاز کو 27 سال قید بامشقت اور 16 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم قیصر کو 13 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق اضافی سزا بھی بھگتنا ہوگی،استغاثہ کے مطابق مقدمے کی مؤثر تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے یہ فیصلہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments