قتل کرنے اور لاش پربھنگڑا ڈالنے والے ملزم کو25سال قید
قتل کرنے اور لاش پربھنگڑا ڈالنے والے ملزم کو25سال قید 5 لاکھ جرمانہ ،نامزد دیگر دو ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں پرانی دشمنی پر مخالف کو قتل کرنے اور لاش کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، سیشن عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم ریاض کو 25 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بطور معاوضہ مقتول کے خاندان کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق تین سال قبل چک نمبر 89 جنوبی میں پرانی دشمنی کی بنا پر مناظر علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جبکہ واردات کے بعد ملزم کی جانب سے مقتول کی لاش کے قریب بھنگڑا ڈالنے کا بھی الزام تھا۔مقتول مناظر علی کے قتل کا مقدمہ تھانہ صدر پولیس نے اس کی ہمشیرہ عاصمہ بی بی کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مرکزی ملزم ریاض کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 25 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان عدنان اور امجد علی کو عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments