وفاقی محتسب کی پوری ٹیم بھرپور انداز میں کام کر رہی ، سیف الرحمان
وفاقی محتسب کی پوری ٹیم بھرپور انداز میں کام کر رہی ، سیف الرحمان 180 سے زائد وفاقی ادارے دائر کار میں شامل ،شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے ایک آگاہی خصوصی پروگرام میں شکایات کے اندراج اور عوامی مسائل کے حل کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی ۔خواجہ سیف الرحمان نے بتایا کہ وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی قیادت میں ادارہ عوام کو وفاقی سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی محتسب کی پوری ٹیم بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 180 سے زائد وفاقی ادارے وفاقی محتسب کے دائر کار میں شامل ہیں، جن کے حوالے سے شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے ۔ شہری کسی بھی سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا میں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ وفاقی محتسب کی موبائل ایپ کے ذریعے بھی آن لائن شکایت درج کی جا سکتی ہے ۔ جنرل شکایات کے لیے 1055 جبکہ بچوں سے متعلق شکایات کے لیے 1056 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments