چور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان، نقدی اور زیورات لیکر فرار
چور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان، نقدی اور زیورات لیکر فرار حسن محمد کے ڈیرہ سے 60 ہزار روپے کا پیٹر انجن چوری ہوگیا ، مرغیاں بھی غائب
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا، نامعلوم چور مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان، نقدی اور زیورات سے محروم کرکے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق دورانِ کرکٹ میچ نامعلوم چور ڈھول بجانے والے ڈھولیے کی جیب صاف کرگئے اور تقریباً 35 ہزار روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون اور 24 ہزار 500 روپے نقدی چرا کر لے گئے ۔ دوسری واردات میں نامعلوم چور حسن محمد کے ڈیرہ سے 60 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چوری کرکے فرار ہوگئے ۔اسی طرح لالوآلی کے رہائشی کی قیمتی مرغیاں بھی نامعلوم چور لے اڑے ، جبکہ اسلام کالونی کے رہائشی نذیر احمد کے گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جہاں نامعلوم چور الماری کے تالے توڑ کر تقریباً 17 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 2 لاکھ روپے نقدی اور 80 ہزار روپے مالیت کے قیمتی کپڑے چرا کر فرار ہوگئے ۔علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا اور تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں کا مال برآمد کیا جائے اور علاقے میں گشت کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments