سلنڈر دھماکے سے دکان کی چھت زمین بوس ، جانی نقصان نہیں ہوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مقام حیات میلاد چوک میں گیس ری فلنگ کی دکان پر زوردار سلنڈر دھماکے سے دکان کی چھت زمین بوس ہوگئی۔
دھماکے کے فوری بعد دیگر گیس سے بھرے سلنڈروں میں بھی آگ بھڑک اٹھی، جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کردی، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،حفاظتی اقدامات کے تحت گیس ری فلنگ دکان سے ملحقہ رہائشی مکان اور قریبی دکانیں خالی کرا لی گئیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments