پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی تقریب
پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی تقریبتقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا کے زیر اہتمام یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سوسائٹی کے اراکین، سماجی کارکنوں، یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے قومی ترانے اور ملی نغموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر حافظ فرمان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن بھرپور جوش و خروش اور شایانِ شان انداز میں مناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے اور انہیں آزادی کی اہمیت، قربانیوں اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔تقریب سے نور فاطمہ، زینب فاروق، عریج قیوم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں اور شہداء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت اور قومی یکجہتی کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments