کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو
کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ کی تشکیل نو 8 نان ایگزیکٹو و آزاد ڈائریکٹرز مقرر،نان ایگزیکٹو و آزاد ڈائریکٹرز کی مدت 3 سال ہو گی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے 8 نان ایگزیکٹو و آزاد ڈائریکٹرز کی تین سالہ مدت کے لیے تقرری کی منظوری دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ابراہیم طارق شفیع کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ فرخ امیر ملک، صائرہ افتخار، ڈاکٹر محمد ارشد، چوہدری محمد ارشد جٹ، ضلع خوشاب سے کرم الٰہی بندیال، ملک احمد یار ہنیراء اور بلال خالد وڑائچ کو بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تمام نان ایگزیکٹو و آزاد ڈائریکٹرز کی مدت تین سال ہوگی۔ محمد ابراہیم طارق شفیع کو پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا ہے ۔سرگودھا سے سینئر مسلم لیگی رہنما بلال خالد وڑائچ کی بورڈ میں شمولیت کو سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اہم اعزاز قرار دیا جارہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments