ماڈل کچہری بازار کے داخلی راستے پر متضاد ڈیزائن کا انکشاف

ماڈل کچہری بازار کے داخلی راستے پر متضاد ڈیزائن کا انکشاف

ماڈل کچہری بازار کے داخلی راستے پر متضاد ڈیزائن کا انکشافانڈر گراؤنڈ بجلی کی تنصیبات اور فٹ پاتھوں کے ساتھ جنگلے نصب کردیئے گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت اندرون شہر جاری ترقیاتی منصوبے میں سٹی روڈ اور کچہری بازار کو ماڈل بازار میں تبدیل کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ بجلی کی تنصیبات اور فٹ پاتھوں کے ساتھ جنگلے نصب کردیئے گئے ہیں، تاہم شاہین چوک پر ماڈل کچہری بازار کے داخلی راستے کے دونوں اطراف نصب جنگلے کے ڈیزائن میں مبینہ تضاد کے باعث بازار کی خوبصورتی متاثر ہونے لگی ہے ۔ذرائع کے مطابق کچہری بازار سے حامد علی شاہ روڈ کی جانب فٹ پاتھ پر چڑھنے کے راستے میں ایک دیوار رکاوٹ بن رہی ہے ، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسی طرح ماڈل بازار کے دونوں اطراف لیاقت مارکیٹ موڑ پر جنگلے کے ساتھ فٹ پاتھ کی چوڑائی تقریباً 5 فٹ جبکہ حامد علی شاہ روڈ موڑ پر جنگلے کے ساتھ فٹ پاتھ 7 فٹ رکھا گیا ہے ، جس پر شہریوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ماڈل بازار کے داخلی راستے پر ڈیزائن میں یکسانیت نہ ہونے سے خوبصورتی کا مقصد متاثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہین چوک کے داخلی راستے پر نصب جنگلے کے ڈیزائن کو یکساں کیا جائے ، فٹ پاتھ کی رکاوٹیں دور کی جائیں اور منصوبے کو بہتر انداز میں مکمل کرکے ماڈل بازار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...