گھر گھس کر تشدد، نو عمر بچیاں اور معذور نوجوان زخمی

گھر گھس کر تشدد، نو عمر بچیاں اور معذور نوجوان زخمی

گھر گھس کر تشدد، نو عمر بچیاں اور معذور نوجوان زخمی محمد شیر کا محمد قیصر کیساتھ رشتے کے معاملے پر عرصہ سے تنازع چلا آ رہا تھا

سلانوالی (نمائندہ دنیا )رشتہ کے تنازع پر تین افراد نے گھر میں گھس کر نو عمر بچیوں اور معذور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ بچوں کے والد کی درخواست پر ایک نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔چک نمبر 141 شمالی کے رہائشی محمد شیر ولد غلام محمد قوم کھچی نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ رکشہ چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے اور انتہائی غریب آدمی ہے ۔ اس کا موضع شیخ جلیل، تحصیل ساہیوال، ضلع سرگودھا کے رہائشی محمد قیصر ولد محمد یونس کے ساتھ رشتے کے معاملے پر عرصہ سے تنازع چلا آ رہا ہے ۔ اسی رنجش کی بنا پر محمد قیصر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کی عدم موجودگی میں گھر میں داخل ہوا، جہاں اس کی 14 سالہ بیٹی اقرا بی بی، 9 سالہ بیٹی حلیمہ بی بی اور 23 سالہ معذور بیٹا موجود تھے ۔ ملزمان نے تینوں کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کر دیا۔ پولیس نے محمد شیر کی درخواست پر محمد قیصر اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...