سلانوالی میں وارداتیں، 5 لاکھ 11 ہزار کا سامان چوری
سلانوالی میں وارداتیں، 5 لاکھ 11 ہزار کا سامان چوریپولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج،تلاش شروع کر دی
سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے مختلف علاقوں میں چوری کی تین وارداتوں کے دوران نامعلوم چور 5 لاکھ 11 ہزار روپے مالیت کا سامان، بیٹریاں، موٹریں، ڈرل مشین، گرائنڈر اور دیگر اشیا لے گئے ۔ پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔پہلی واردات قصبہ شاہین آباد میں چک نمبر 118 جنوبی کے رہائشی سجاد احمد ولد محمد اسلم قوم مغل کی ویلڈنگ کی دکان میں ہوئی، جہاں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں نقب لگا کر 4 لاکھ 53 ہزار روپے مالیت کی موٹریں، ڈرل مشین، گرائنڈر اور دیگر سامان چوری کر گئے ۔دوسری واردات سلانوالی صوبھاگہ روڈ پر چک نمبر 143 شمالی المعروف چندو چک کی مسجد میں ہوئی، جہاں سے نامعلوم چور 6 ہزار روپے مالیت کی لاؤڈ سپیکر بیٹری لے گئے ۔ تیسری واردات چک نمبر 130 شمالی کے قریب رائے احمد شیر بھٹی کے زرعی ڈیرے پر ہوئی، جہاں سے چور 52 ہزار روپے مالیت کی بیٹری، ٹول بکس اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرین سجاد احمد، محمد شاہد اعوان اور محمد ذوالفقار کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments