میانوالی کے چرچز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

میانوالی کے چرچز میں  سکیورٹی کے سخت انتظامات

میانوالی (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں، چرچز اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

پولیس افسران اور اہلکاروں نے اتوار کے روز اقلیتی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیے ۔ ڈی پی او میانوالی کے مطابق اقلیتی برادری کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...