کندیاں:گرلز پرائمری سکول کا ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب

 کندیاں:گرلز پرائمری سکول کا ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب

کندیاں:گرلز پرائمری سکول کا ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خرابطالبات اور تدریسی عملہ شدید گرمی اور حبس میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور

کندیاں (نمائندہ دنیا )محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور روایتی سست روی کے باعث پنجاب حکومت کے ‘‘پڑھا لکھا پنجاب’’ کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ۔ کندیاں کے نواحی چک نمبر 1 ڈی بی میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ مغلاں والا کا بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے خراب ہونے کے باعث طالبات اور تدریسی عملہ شدید گرمی اور حبس میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد سے سکول میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ، جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں کمسن طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تدریسی عملہ بھی نامساعد حالات میں فرائض انجام دینے پر مجبور ہے ۔اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ مغلاں والا کا خراب ٹرانسفارمر فوری طور پر درست کروا کر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ طالبات کو بنیادی سہولت میسر آسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...