محتسب پنجاب کے ایڈوائزر کا لکسیاں اور گورنہ یونین کونسلز کا دورہ

محتسب پنجاب کے ایڈوائزر کا لکسیاں اور گورنہ یونین کونسلز کا دورہ

محتسب پنجاب کے ایڈوائزر کا لکسیاں اور گورنہ یونین کونسلز کا دورہ سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے ، شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )محتسب پنجاب کے ایڈوائزر و انچارج ریجنل آفس سرگودھا محمد الیاس گل نے کوٹ مومن کی یونین کونسل لکسیاں اور یونین کونسل گورنہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔محمد الیاس گل نے متعلقہ عملے کو عوامی شکایات کے فوری ازالے اور سائلین کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیکرٹری یونین کونسل سید ساجد شاہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اور ان کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ محتسب پنجاب کے دفاتر کے دروازے ہر اس سائل کے لیے کھلے ہیں جسے کسی سرکاری ادارے یا اہلکار کی جانب سے زیادتی یا ناانصافی کا سامنا ہو۔ ایسی شکایات پر قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لاکر سائلین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔دورے کے موقع پر میڈیا پرسن چوہدری مظہر عباس تارڑ سیال موڑ اور حافظ سرفراز بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...