سانحہ پمز ذمہ داروں کو سزا دی جائے :پی ایم اے ، پی ایچ اے

سانحہ پمز ذمہ داروں کو سزا دی جائے :پی ایم اے ، پی ایچ اے

سانحہ پمز ذمہ داروں کو سزا دی جائے :پی ایم اے ، پی ایچ اے شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے ،حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن (پی ایچ اے ) سرگودھا کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹرز سٹوڈیو سرگودھا میں ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سانحہ پمز میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام حسین فیضی، ڈاکٹر فواد حسین، ڈاکٹر محمد آصف چودھری، ڈاکٹر وقار معظم بھٹی، ڈاکٹر عدنان افضل گوندل، ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال، ڈاکٹر محمد افضل وڑائچ، ڈاکٹر اقبال سمیع، ڈاکٹر ناصر اقبال میکن، ڈاکٹر محمد اقبال بھلوانہ، ڈاکٹر عرفان فرید، ڈاکٹر ظفر حیات میکن اور ڈاکٹر محمد اسلم اسد نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پمز کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی صورتحال پمز سے ملتی جلتی ہے ، جہاں حفاظتی اور ہنگامی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ حکومت اور متعلقہ ادارے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کا کوئی سانحہ رونما نہ ہو۔اجلاس میں متفقہ طور پر پی ایم اے بھکر کے اعلامیے کی بھرپور حمایت بھی کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھکر میں ایف بی آر سمیت دیگر محکموں کے افسران مبینہ طور پر نجی ہسپتالوں کے مالکان اور ڈاکٹرز کو بے جا تنگ کرنے کے ساتھ مشکلات پیدا کررہے ہیں، جس سے مریضوں کے علاج معالجے میں خلل پڑتا ہے ۔پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے رہنماؤں نے پی ایم اے بھکر کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے بھکر کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، سرگودھا کی تنظیمیں اس کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...