گھریلو تنازع پر خاتون پر مبینہ تشدد، بیٹے پر بھی حملہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بھلوال میں گھریلو تنازع پر بھائی اور بھاوج کی جانب سے مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کے بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔
جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق بھلوال کی رہائشی پروین بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بھاوج کے ساتھ جھگڑے کے بعد اس کے بھائی فاروق، بھابی شہناز بی بی اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون کے مطابق شور سن کر اس کا بیٹا عبداللہ موقع پر پہنچا تو فاروق نے مبینہ طور پر اس پر کلہاڑی سے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ حملے سے محفوظ رہا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور نامزد ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments