حادثات : 4 افراد زخمی، ٹرک اور کار ڈرائیوروں پر مقدمات

 حادثات : 4 افراد زخمی، ٹرک  اور کار ڈرائیوروں پر مقدمات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دو حادثات کے دوران 4 افراد زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔بھیرہ کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد کامران اور محمد جمیل شدید زخمی ہوگئے ۔دوسرے حادثے میں میانہ کھوہ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد صدیق اور اس کی ہمشیرہ کومل زخمی ہوگئیں۔ دونوں حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعات کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...