خوشاب :جائیداد ہتھیانے کا الزام،گریڈ 16 افسر سمیت 5 گرفتار

 خوشاب :جائیداد ہتھیانے کا الزام،گریڈ 16 افسر سمیت 5 گرفتار

خوشاب :جائیداد ہتھیانے کا الزام،گریڈ 16 افسر سمیت 5 گرفتاراینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے بعد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

خوشاب (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ضلع خوشاب میں اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ روز ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا مدثر حنیف بھٹی کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے خوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جعلسازی کے ذریعے جائیداد ہتھیانے کے الزام میں گریڈ 16 کے افسر، گرداور، پٹواری اور دو نجی افراد کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سروس سینٹر انچارج عابد حسین، گرداور عبدالخالق، پٹواری سید گوہر رضا اور دو پرائیویٹ افراد شامل ہیں۔ ملزمان پر مبینہ طور پر جعلسازی کے ذریعے جائیداد ہتھیانے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے بعد پانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...