کٹھہ سگھرال میں منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ، 2 کلو 220 گرام چرس برآمد

کٹھہ سگھرال میں منشیات فروش  کے اڈے پر چھاپہ، 2 کلو 220  گرام چرس برآمد

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایات پر ضلع خوشاب میں منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران کٹھہ سگھرال پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 220 گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق کٹھہ سگھرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو قانون کی گرفت میں لیا۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل، خاندانوں اور معاشرے کے روشن مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...