ڈی ایچ کیو ہسپتال کی شاپ پر گرانفروشی ثابت، ملزم کو 3 روز قید
میانوالی (نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی ٹک شاپ پر اوور پرائسنگ (گرانفروشی) کے خلاف پیرا فورس میانوالی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سمری ٹرائل کے تحت ملزم کو 3 روز قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ گرانفروشی کی شکایت پر سب انسپکٹر بلال خان اور انفورسمنٹ آفیسر اسامہ ارشد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ٹک شاپ پر سرپرائز ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران اوور چارجنگ ثابت ہونے پر ملزم ارسلان رشید کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سمری ٹرائل کے تحت ملزم کو سینٹرل جیل میانوالی منتقل کرکے 3 روز قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کا استحصال اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments