پولیس ایکشن ، 4 ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ سٹی میانوالی پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی سب انسپکٹر عمر فاروق سندرانہ، ڈولفن اسکواڈ کے اے ایس آئی فرمان اللہ خان اور پولیس ٹیم نے دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق محمد طارق ولد حمید اللہ سکنہ محلہ نور پورہ کے قبضے سے 12 بور رپیٹر بندوق، 4 میگزین اور 27 کارتوس، رانا عدیل ولد رانا محمد علی سکنہ محلہ یتیم خانہ سے 30 بور پسٹل، 2 میگزین اور 22 کارتوس، محمد ساجد ولد فضل الرحمن سکنہ سوانس سے 223 بور رائفل، 4 میگزین، ایک کپہ اور 55 کارتوس جبکہ عبدالواحد ولد ظفر حیات سکنہ سوانس کے قبضے سے 308 بور رائفل، 4 میگزین اور 36 کارتوس برآمد ہوئے ۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش چاروں ملزمان اسلحہ رکھنے کے حوالے سے کوئی قانونی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کرسکے ، جس پر انہیں گرفتار کرکے تھانہ سٹی میانوالی میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments