پپلاں :جنرل بس سٹینڈ کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت
پپلاں :جنرل بس سٹینڈ کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایتاسسٹنٹ کمشنر محمد ظفر اقبال نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ، مسافر خانے کا بھی دورہ
کندیاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے جنرل بس اسٹینڈ پپلاں کا دورہ کیا اور لاری اڈا میں جاری تعمیراتی و صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے لاری اڈا کے انٹری گیٹ کے پلرز کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو سہولت میسر آسکے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مسافر خانے کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ لاری اڈا اور مسافر خانے میں صفائی کا معیار برقرار رکھا جائے اور مسافروں کو صاف ستھرا ماحول سمیت بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments