اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا سٹی پارک کا دورہ، صفائی نظام کا جائزہ
اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا سٹی پارک کا دورہ، صفائی نظام کا جائزہصفائی ، گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور ڈرینج کی ڈی سلٹنگ کے کام کو دیکھا
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے شہر کے مختلف علاقوں اور سٹی پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور ڈرینج کی ڈی سلٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے اور گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔بعدازاں فیصل عمران نے سٹی پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، گراسی لائنز کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملے کو پارک میں گھاس کی بروقت کٹائی اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments