مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والے ذہنی معذور پر تشدد

مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے  جانے والے ذہنی معذور پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 8 ایم ایل میں مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والے ذہنی معذور نوجوان کا راستہ روک کر مبینہ تشدد کرنے کا واقعہ، بیوہ والدہ نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور اپنے بیٹے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پولیس کو عذرا بی بی نے بتایا کہ اس کا بیٹا محمد کلیم اﷲ نماز پڑھنے کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ راستے میں صابر نے مبینہ طور پر اس کا راستہ روک لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کا بیٹا ذہنی طور پر معذور ہے اور ملزم صابر اسے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تنگ کرچکا ہے ، آئے روز مختلف بہانے بنا کر اہلخانہ کو پریشان کرتا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...