ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، علاقے میں خوف و ہراس
بھیرہ(نامہ نگار)شاہی جامع مسجد بگویہ بھیرہ کے محلہ بوڑھی والا میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر میں نماز جمعہ کے فوراً بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور واپڈا کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو اہلکاروں نے واٹر کینن کے زریعہ آگ پر قابو پایا مسجد انتظامیہ کے مطابق علاقے میں بجلی کی تاریں انتہائی خستہ اور جگہ جگہ لٹکی ہوئی ہیں جبکہ بجلی کے نظام کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور غیر فنی طریقہ کار کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔مسجد انتظامیہ اور عوام نے کہا ہے کہ واپڈا کے متعلقہ ایس ڈی او کو صرف دفتر تک محدود رہنے کے بجائے وقتاً فوقتاً فیلڈ میں نکل کر گلی محلوں میں بجلی کی تاروں، پولز اور ٹرانسفارمرز کا معائنہ کرنا چاہیے تاکہ خطرناک تاروں اور ناقص تنصیبات کی بروقت نشاندہی کرکے انہیں درست کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments