دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتوں میں لالھوں روپے بٹور لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین، پراپرٹی و گاڑیوں کی خریدو وفروخت کے دوران 46 شمالی کے فرقان علی سے محمد توحید نے ساڑھے 4لاکھ روپے۔۔۔
نہنگ کے محمد حسنین سے تقی رضا نے ساڑھے 13لاکھ روپے ،سول لائن کے محمد عمردراز سے عماد حسن نے 70لاکھ روپے ،موضع اوپی کے اظہر اقبال سے خاور حسین نے ساڑھے 11لاکھ روپے ،104جنوبی کے محمد آصف سے ارسلان قمر نے اڑھائی لاکھ روپے ،ماڑی کے قیصر عباس سے محمد ریحان وغیرہ نے دو لاکھ روپے ،روز ویلی کے فخر جاوید سے فلک شیر نے دو لاکھ روپے کی رقوم مبینہ طور پر جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments