میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو مل گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرگودھا سمیت صوبے بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات کمشنرز سے واپس لے کر ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیے۔۔۔
اختیارات کی اس منتقلی سے ضلعی انتظامیہ پر پہلے سے موجود بھاری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا، میونسپل کارپوریشن سرگودھا سمیت ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی میونسپل کارپوریشنز کے معاملات اب ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ہوں گے دوسری جانب ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز کو تفویض کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز پہلے ہی تقریباً 23 ضلعی محکموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات بھی استعمال کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments