کرایہ ادا نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف خصوصی مہم کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھانے ریونیو اہداف کی تکمیل ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران کرایہ جات کی وصولی کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے رینٹ برانچ کی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ادائیگی نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کر کے دکانداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدے منسوخ کر دیئے جائیں تاکہ یہ دکانیں نئے سرے سے نیلام کی جاسکیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments