پولیس کے 18 ٹرینی اہلکار سی پیک موٹروے پر حادثے میں زخمی ٍ

 پولیس کے 18 ٹرینی اہلکار سی پیک موٹروے پر حادثے میں زخمی ٍ

پولیس کے 18 ٹرینی اہلکار سی پیک موٹروے پر حادثے میں زخمی یہ اہلکار سہالہ پولیس کالج میں پروبیشنرر کورس کے سلسلے میں زیرِ تربیت ہیں

میانوالی (نامہ نگار )پولیس کے 18 ٹرینی اہلکار سی پیک موٹروے پر حادثے میں زخمی، ہو گئے ۔ڈسٹرکٹ میانوالی سے پولیس کالج سہالہ جانے والے میانوالی پولیس کے 18 ٹرینی اہلکار سی پیک موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ۔ یہ اہلکار سہالہ پولیس کالج میں پروبیشنرر کورس کے سلسلے میں زیرِ تربیت ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے فوری طور پر زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...