مویشی چور گرفتار ، 7لاکھ 75ہزار مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

مویشی چور گرفتار ، 7لاکھ 75ہزار مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ کڑانہ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان جعفر لعل خان اور ذاکر ولد ملکا کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان مویشی چوری کے 5 مقدمات میں مطلوب تھے ، جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چوری کیا گیا مجموعی طور پر 7 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کی مؤثر کارروائی سے مویشی چوری کی متعدد وارداتوں کا سراغ لگانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...