بھیرہ :تجاوزات کی بھرمار، تاریخی دروازہ چکوالا کا حسن متاثر
بھیرہ :تجاوزات کی بھرمار، تاریخی دروازہ چکوالا کا حسن متاثرشہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ،قبضہ مافیا کا بڑھتا اثر ، لو گوں کو تشویش
بھیرہ (نامہ نگار دنیا )شہر میں انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی کے باعث تجاوزات کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔ پھلروان روڈ، چوک دروازہ چکوالا اور جنرل بس اسٹینڈ سمیت اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ بعض مقامات پر قبضہ مافیا کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔شہر کے تاریخی دروازہ چکوالا پر مختلف اقسام کے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے جانے سے تاریخی شناخت اور قدیم طرز تعمیر کا حسن متاثر ہو رہا ہے ۔ شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز آپریشن کیا جائے ، اہم شاہراہوں اور جنرل بس اسٹینڈ کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور تاریخی دروازہ چکوالا پر غیر ضروری بینرز اور پینا فلیکس لگانے کی روک تھام کی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملنے کے ساتھ تاریخی ورثے کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments