ملکی سلامتی کو خطرہ ہوا تو گورنر راج ناگزیر ہو سکتا :غوث محمد نیازی

ملکی سلامتی کو خطرہ ہوا تو گورنر راج ناگزیر ہو سکتا :غوث محمد نیازی

ملکی سلامتی کو خطرہ ہوا تو گورنر راج ناگزیر ہو سکتا :غوث محمد نیازیوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شدت پسندوں کو ڈھیل دیکر گورنر راج کی راہ ہموار کی

خوشاب (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ جب ملکی سالمیت، استحکام اور وفاق کو خطرات لاحق ہوں تو ہنگامی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو مبینہ طور پر ڈھیل دے کر اپنے صوبے میں گورنر راج کی راہ ہموار کی ہے ۔ اگر خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی وزیراعلیٰ پر عائد ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ حکومت پر سیاسی انتقام کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی سلامتی، استحکام اور قومی مفادات عزیز ہیں اور ان کا ہر قدم آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو نظرانداز کرکے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور اپنے لیے مشکلات پیدا کیں۔ اگر پرتشدد کارروائیوں کے جواب میں کوئی سخت اقدام اٹھایا جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی اور امن پسند جماعت ہے اور ملک میں پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کرکے پائیدار امن قائم کرنا قیادت کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...