میونسپل کمیٹی بھیرہ کی نئی حدبندی، 4یونین کونسلیں قائم

میونسپل کمیٹی بھیرہ کی نئی حدبندی، 4یونین کونسلیں قائم

میونسپل کمیٹی بھیرہ کی نئی حدبندی، 4یونین کونسلیں قائم انتظامی تقسیم کے تحت بعض علاقوں کو دو مختلف یونین کونسلوں میں بھی شامل کیا گیا

بھیرہ (نامہ نگار دنیا )میونسپل کمیٹی بھیرہ کی نئی حدود کا تعین کرتے ہوئے اسے چار یونین کونسلوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، جن کی مجموعی آبادی 73 ہزار 965 نفوس پر مشتمل ہے ۔نئی حدبندی کے مطابق یونین کونسل نمبر 1 ڈھبے والی میں محلہ ڈھبے والی، پیر اعظم شاہ، ریاض کالونی، اسلام پور لوکڑی، نصیب دریائی، حافظ مہربان، شیش محل، خواجگان، ساہنیانوالا، نانگیانوالا اور پیر مصطفیٰ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ اس یونین کونسل کی آبادی 19 ہزار 7 افراد ہے ۔یونین کونسل نمبر 2 علی بھٹہ میں فتح گڑھ، مہر کالونی، نصیر آباد، باوا شاہ لطیف، علی بھٹہ، ڈھولیانوالا، شیخ پور کہنہ اور آوا شامل ہیں، جبکہ اس کی آبادی 18 ہزار 711 نفوس ہے ۔یونین کونسل نمبر 3 علی پور میں علی پور، زین پور، فاضل امام، لال والی لوکڑی، بوہڑی والا، نمدگراں، لالو والا اور اندرون لالو والا کے علاقے شامل ہیں۔ اس کی آبادی 18 ہزار 576 افراد ہے ۔یونین کونسل نمبر 4 لالو والا میں حاجی گلاب، اسلامی باغ، پیر اعظم شاہ، پراچگان، لوہاراں والا، چوپڑا منڈی، ماڑی بھٹیاں والی اور زین پور کے بعض علاقے شامل ہیں۔ اس یونین کونسل کی آبادی 17 ہزار 671 نفوس ہے ۔نئی حدبندی کے مطابق چاروں یونین کونسلوں کی مجموعی آبادی 73 ہزار 965 افراد بنتی ہے ۔ انتظامی تقسیم کے تحت بعض علاقوں کو دو مختلف یونین کونسلوں میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...