عالمی یومِ اساتذہ پر تقریب، اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین

عالمی یومِ اساتذہ پر تقریب، اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین

عالمی یومِ اساتذہ پر تقریب، اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسینتقریب کا مقصد اساتذہ کی علمی، اخلاقی اور تربیتی خدمات کو سرا ہنا تھا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )سرگودھا کے نجی کالج میں عالمی یومِ اساتذہ کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد اساتذہ کی علمی، اخلاقی اور تربیتی خدمات کو سراہنے کے ساتھ معاشرے میں استاد کے مقام اور کردار کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر طالبات نے اپنے اساتذہ سے محبت، احترام اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد نہ صرف کتابی علم فراہم کرتا ہے بلکہ شخصیت سازی، کردار کی تعمیر اور روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔سربراہِ ادارہ زاہد محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی محنت، تجربے اور رہنمائی سے نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھارتے اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی کے لیے تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کردار ایک مہذب، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔کالج انتظامیہ کے مطابق طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ اخلاقی تربیت، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ، جس میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...