زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد میں بھٹہ مالکان رکاوٹ

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد میں بھٹہ مالکان رکاوٹ

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد میں بھٹہ مالکان رکاوٹ بیشتر بھٹوں پر اب بھی روایتی طریقے سے اینٹیں تیار کی جا رہی ہیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت نے بھٹہ خشت کے لیے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی قرار دے رکھا ہے تاکہ روایتی طریقے سے اینٹوں کی تیاری کے دوران پیدا ہونے والی فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے ، تاہم ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کے باوجود بھٹہ مالکان کی جانب سے عملدرآمد میں رکاوٹیں سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیشتر بھٹوں پر اب بھی روایتی طریقے سے اینٹیں تیار کی جا رہی ہیں، جس کے باعث فضائی آلودگی میں کمی لانے کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد مقدمات بھی درج کروائے جا چکے ہیں، تاہم بھٹہ مالکان ضمانتیں حاصل کرنے کے بعد دوبارہ قانون کی خلاف ورزی شروع کر دیتے ہیں۔حکومت نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ بھٹہ خشت ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے فوری مشاورت کی جائے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے اور سموگ کے تدارک کے لیے جاری اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...