فوتگی سرٹیفکیٹ کے لیے 50 ہزار رشوت کا الزام، ڈاکٹر گرفتار
فوتگی سرٹیفکیٹ کے لیے 50 ہزار رشوت کا الزام، ڈاکٹر گرفتارڈاکٹر کو اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں فوتگی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے شہری سے مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت وصول کرنے والے ڈاکٹر کو اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔اینٹی کرپشن سرگودھا حکام کے مطابق ایک شہری نے شکایت کی تھی کہ ہسپتال میں فوتگی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض اس سے بھاری رقم بطور رشوت طلب کی جا رہی ہے ۔ شکایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر آصف اقبال، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عرفان کو مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور رقم قبضے میں لے لی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔حکام نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments