دیرینہ عداوت پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی
خوشاب (نمائندہ دنیا ) دامن مہاڑ کے گاؤں جبی شریف کے نواحی علاقے ڈھوک مہلیاں میں دیرینہ عداوت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
فخر کمالا اور اس کے ساتھیوں پر اپنے مخالف شفقت حیات ولد محمد صفدر کھورا پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے ۔فائرنگ کے نتیجے میں شفقت حیات زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مٹھہ ٹوانہ پولیس نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں سے ملنے والے شواہد اکٹھے کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments