صابری دربار کلس شریف میں دو روزہ عرس کی تقریبات شروع

صابری دربار کلس شریف میں دو  روزہ عرس کی تقریبات شروع

میانی (نمائندہ دنیا)صابری دربار کلس شریف میں سالانہ اول نشست صابری عرس مبارک 2026’’ کی دو روزہ روحانی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

تقریبات کی صدارت دربار عالیہ کے سجادہ نشین پیر شمیم صابر صابری کر رہے ہیں، جبکہ ملک بھر اور بیرون ملک سے عقیدت مندوں اور زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عرس کی تقریبات 10 اور 11 اکتوبر کو جاری رہیں گی، جن میں تلاوت کلام پاک، نعت خوانی، محفل سماع اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ بیرون ملک مقیم مریدین اور زائرین بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...