واسا کی بدانتظامی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا
واسا کی بدانتظامی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا درجنوں آبادیوں میں کئی روز سے سیوریج کی بد ترین بندش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واسا کی بدانتظامی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا، درجنوں آبادیوں میں کئی روز سے سیوریج کی بد ترین بندش نے لوگوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ، سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں جمع، ڈی سلٹنگ کے دعوؤں کے باوجود نکالی گئی سلٹ بھی سڑکوں پر پڑی ہے ، بعض علاقوں میں چند گھروں کے بلوں کی عدم ادائیگی پر پورے علاقے کا نظام بند کرنے کی شکایات نے شہریوں کا پارہ ہائی کر دیا،شہر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے سیوریج کا نظام متاثر ہونے کے باعث گٹر ابل رہے ہیں اور گندا پانی گلیوں اور راستوں میں جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ظفر کالونی، اسلام پورہ، صدیق آباد، منور کالونی، مجاہد کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن اور رحمان پورہ سمیت درجنوں آبادیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ اتوار کے روز بھی کئی مقامات پر سیوریج کی بندش برقرار رہی اور گٹروں سے پانی ابلتا رہا۔ شہریوں کے مطابق بعض علاقوں میں چند گھروں کے بلوں کی عدم ادائیگی کو بنیاد بنا کر پورے علاقے کا سیوریج نظام بند کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، جس سے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments