چوروں کا تین رکنی مبینہ گینگ گرفتار 14 لاکھ کا مالِ مسروقہ برآمد
چوروں کا تین رکنی مبینہ گینگ گرفتار 14 لاکھ کا مالِ مسروقہ برآمد ملزمان کے قبضے سے برآمد مالِ مسروقہ قانونی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے چوری، نقب زنی، مویشی چوری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی مبینہ گینگ کو گرفتار کرکے 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا،ایس ایچ او ساہیوال محمد اقبال ہریا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تہذیب الحسن، مرتضیٰ اور عمران کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا مالِ مسروقہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، جس پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی دادرسی اور ان کے مسائل کا ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ان کا گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments