ریسکیو 1122 کے تعاون سے خواتین کیلئے تربیتی و آگاہی سیشن
ریسکیو 1122 کے تعاون سے خواتین کیلئے تربیتی و آگاہی سیشنہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردِعمل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر و بیت المال سرگودھا شاکرہ نورین اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر و بیت المال سرگودھا زیبا عندلیب کی ہدایات پر شیلٹر ہوم، ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن سنٹر سرگودھا میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے اسٹاف اور مقیم خواتین کیلئے خصوصی تربیتی و آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیم نے شرکاء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے ، ابتدائی ریسکیو اقدامات، آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر، محفوظ انخلا کے طریقہ کار اور مختلف ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردِعمل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو عملی طور پر بھی ہنگامی صورتحال میں اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے روشناس کرایا گیا۔اس موقع پر انچارج شیلٹر ہوم، ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن سنٹر سرگودھا ثنائرؤف نے کہا کہ شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین اور بچوں کی حفاظت، فلاح و بہبود اور انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس تربیت سے اسٹاف اور مقیم خواتین کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا تربیتی سیشن کے انعقاد اور مفید رہنمائی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments