میلہ منڈی سے ملحقہ چلڈرن پارک کھنڈرات میں تبدیل
اہل علاقہ کی بار بار نشاندہی کے باوجود حالت زار بہتر نہ ہو سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میلہ منڈی سے ملحقہ چلڈرن پارک کھنڈرات میں تبدیل، اہل علاقہ کی بار بار نشاندہی کے باوجود حالت زار بہتر نہ ہو سکی، تفصیل کے مطابق یہ پارک 2000میں تحصیل حکومت نے پچیس لاکھ کی خطیر گرانٹ سے بنایا تھا، جو کہ اطراف کے علاقوں کی عوام کی سیرو تفریح کیلئے واحد پارک تھا، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ آہستہ آہستہ ختم ہو گیا ، پارک کی عمارت، جھولے ، دوازے و دیگر املاک انتہائی مخدوش حالت اختیار کر کے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لگ بھگ سات آٹھ سال سے سیاسی نمائندوں اور انتظامیہ کو اس جانب توجہ مبذول کروانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، پی ایچ اے افسرا ن کئی مرتبہ دورہ بھی کرکے پارک کی بحالی کااعلان بھی کر چکے ہیں مگر عملدرآمد مسلسل التواء کا شکار ہے۔ انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments