،،اپنا کھیت،اپنا روزگار،،پروگرام آغاز میں ہی سنگین بے ضابطگیوں کی زد میں آگیا

،،اپنا  کھیت،اپنا  روزگار،،پروگرام  آغاز  میں  ہی  سنگین  بے  ضابطگیوں  کی  زد  میں  آگیا

الاٹ شدہ یا زیرِ سماعت مقدمات والی اراضی کی شمولیت سے نہ صرف پروگرام کے بنیادی مقصد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بلکہ قانونی پیچیدگیاں اور نئے تنازعات پیدا ہونے کا بھی امکان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں بے زمین کاشتکاروں کو زرعی اراضی فراہم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے شروع کیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ‘‘اپنا کھیت، اپنا روزگار’’ پروگرام اراضی کی نشاندہی اور قانونی حیثیت کے حوالے سے آغاز میں ہی سنگین بے ضابطگیوں کی زد میں آگیا ہے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سکیم کے لیے 7 ہزار 377 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں جانچ پڑتال کے بعد 1 ہزار 672 درخواستیں منظور کی گئیں اور کامیاب امیدواروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ افسران نے اراضی کی جانچ پڑتال اور حقائق کی تصدیق میں مطلوبہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، جبکہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنرز کو رقبہ جات کی درست اور شفاف نشاندہی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، مگر مبینہ طور پر یہ کام پٹواریوں کے سپرد کرکے نگرانی کا مؤثر نظام قائم نہ کیا جاسکا۔ دوسری جانب پروگرام کے تحت زمین حاصل کرکے روزگار شروع کرنے کے خواہش مند افراد بھی غیر یقینی صورتحال میں گھر گئے ہیں۔ متنازع، پہلے سے الاٹ شدہ یا زیرِ سماعت مقدمات والی اراضی کی شمولیت سے نہ صرف پروگرام کے بنیادی مقصد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ مستقبل میں قانونی پیچیدگیاں اور نئے تنازعات پیدا ہونے کا امکان بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...