چشمہ جھیل میں مہمان آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار جاری
چشمہ جھیل میں مہمان آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار جاری عالمی اہمیت کی حامل آبی پناہ گاہ بھی شکاریوں سے محفوظ نہ رہ سکی
کندیاں(نمائندہ دنیا)چشمہ جھیل میں مہمان آبی پرندوں کا غیر قانونی شکار جاری، محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سوالات چشمہ جھیل میں روس اور وسطی ایشیا سمیت سرد علاقوں سے آنے والے ہزاروں مہمان آبی پرندوں کا مبینہ طور پر غیر قانونی شکار جاری ہے ۔رامسر کنونشن کے تحت عالمی اہمیت کی حامل آبی پناہ گاہ بھی شکاریوں سے محفوظ نہ رہ سکی بازاروں میں مرغابیوں اور دیگر آبی پرندوں کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت کی شکایات پر محکمہ وائلڈ لائف کی نگرانی اور کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چشمہ جھیل میں غیر قانونی شکار کی روک تھام، مؤثر گشت اور شکاریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments