لیڈیز ڈانسرز کے رقص کی اطلاع پر چھاپہ ڈانسرز اور دیگر فرار
لیڈیز ڈانسرز کے رقص کی اطلاع پر چھاپہ ڈانسرز اور دیگر فرار ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے کر دولہااظہر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 117 جنوبی میں شادی کی تقریب کے دوران ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے چلانے اور لیڈیز ڈانسرز کے رقص کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈانسرز اور دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اظہر نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر بلند آواز میں موسیقی اور رقص و سرور کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پولیس نے موقع سے ساؤنڈ سسٹم اور موسیقی کے دیگر آلات قبضے میں لے کر دولہااظہر ،اس کے بھائی ظفر، ارسلان، اکرم سمیت دیگر افراد کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments