گنے کی اوور لوڈنگ کے باعث سٹرکوں کے انفراسٹر کچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

گنے کی اوور لوڈنگ کے باعث سٹرکوں کے انفراسٹر کچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

انتظامیہ کو اقدامات کرنے پر زور ،زیادہ سے زیادہ بارہ ٹن تک لوڈنگ کی اجازت ، کسی بھی قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا،صرف کاغذی کاروائی ہو رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے کرشنگ سیزن 2026-27کے تحت گنے کی اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے پیش نظر انتظامیہ کو خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے ذرائع کے مطابق ادارہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گنے کی ٹرالیوں پر غیر معمولی وزن روڈ انفراسٹرکچربالخصوص پنجاب رورل روڈ پروگرام کو متاثر کرسکتاہے ،لوڈ کی حد کے مطابق سنگل ایکسل لوڈ ٹرالی کی لمبائی بارہ فٹ تک مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ بارہ ٹن تک لوڈنگ کی اجازت ہے ، اسی طرح ڈبل ایکسل ٹرالی کی لمبائی بارہ سے بیس فٹ اور زیادہ سے زیادہ لوڈنگ کپیسٹی 18ٹن اور ٹرپل ایکسل ٹریکٹر ٹرالی کی لمبائی 20 سے 30 فٹ اور زیادہ سے زیادہ لوڈنگ کپیسٹی 24 ٹن ہونی چاہئے ، اسی طرح ڈبل ایکسل سنگل بیڈ فورڈ کی زیادہ سے زیادہ لوڈنگ کپیسٹی 17.5 ٹن ’ڈبل ایکسل مزدا لوڈرکیلئے وزن کی حد بارہ ٹن ’ٹرپل ایکسل ٹرکوں کیلئے وزن کی حد 27.5 ٹن ’ فور ایکسل کیلئے وزن گنجائش 37.5 ٹن ’ پانچ ایکسل ٹرکوں کیلئے وزن کی حد 47.5 ٹن اور چھ ایکسل ٹرکوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وزن کی حد 57.5 ٹن مقرر ہے مگر مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعلقہ شعبے صرف کاغذی کاروائی کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھرتے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کا انفرسٹرکچر بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...