بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے مسائل حل کرنے کا پلان تیار

بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے مسائل حل کرنے کا پلان تیار

80 کھمبے ختم کیے جائیں گے ، عملے کی کمی دسمبر تک پوری ہوگی،ایس ای

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ اور خوشاب روڈ پر بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے مسائل حل کرنے کا پلان تیار، 80 سے زائد اضافی کھمبے ختم کیے جائیں گے ، واپڈا دفاتر میں عملے کی کمی دسمبر تک پوری کر دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایس ای واپڈا ابرار احمد خان نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایکسین فیسکو فرسٹ ڈویژن ہارون احمد گجر بھی موجود تھے ۔ایس ای واپڈا ابرار احمد خان نے کہا کہ شہر میں جہاں کہیں بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے مسائل ہیں، ان کی نشاندہی کی جائے تاکہ متعلقہ ایس ڈی اوز اور عملہ فوری طور پر اصلاحی اقدامات کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کو بجلی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل کا حل ترجیح ہیایکسین فیسکو فرسٹ ڈویژن ہارون احمد گجر نے کہا کہ دکانوں اور پلازوں میں آتشزدگی کی بڑی وجوہات میں شارٹ سرکٹ شامل ہے ، جبکہ اکثر واقعات رات کے اوقات میں پیش آتے ہیں۔ صارفین معیاری کمپنیوں کے حفاظتی بریکرز نصب کرکے کروڑوں روپے کے ممکنہ نقصان سے بچ سکتے ہیں۔صدر سرگودھا چیمبر چوہدری سکندر علی نے کہا کہ تاجر برادری اور سمال انڈسٹری کا کاروبار بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے وابستہ ہے ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بالخصوص چھوٹی صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے شکایات اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...