عطائیت کیخلاف کریک ڈاون ، دو میڈیکل سٹور سیل

عطائیت کیخلاف کریک ڈاون ، دو میڈیکل سٹور سیل

4میڈیکل کے چالان ، پانچوں کیخلاف کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال

خوشاب(نمائندہ دنیا)خوشاب نے عطائیت کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ، گزشتہ روز سی ای او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے ، ڈرگ انسپکٹرزعمران ذولفقار اور ؑامر حفیظ کے ہمراہ جعلی طبی معالجین کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے مین بازار ہڈالی اور قائد آباد کے نواحی علاقوں میں نجی میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مار کاروائیوں کے دوران متعلقہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں میں ملوث ہڈالی میں ٹوانہ میڈیکل سٹور اور رانا میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا جبکہ بلاوارنٹی ادویات رکھنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالے زینت میڈیکل سٹور ہڈالی، محمد میڈیکل سٹور ہڈالی اور ابو بکر میڈیکل سٹور اوکھلی موہلہ کے چالان کئے ، پانچوں میڈیکل سٹوروں کیخلاف کیس مرتب کر کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دئے گئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے غیر قانونی طبی سرگرمیوں عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...