چناب بازار کوٹ مومن کی تزئین و آرائش کے لیے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت چناب بازار کوٹ مومن کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے چناب بازار کا دورہ کیا، جہاں ایل ڈی اے لاہور کی ٹیکنیکل ٹیم نے مجوزہ لے آؤٹ پلان، ڈیزائن، منصوبے کے مختلف مراحل اور متوقع اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بازار اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبہ بندی میں شہری سہولیات اور خوبصورتی کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments