محتسب پنجاب کے ریجنل آفس سرگودھا کے ایڈوائزر محمد الیاس گل 7 نومبر کوکھلی کچہری لگائیں گے

محتسب پنجاب کے ریجنل آفس  سرگودھا کے ایڈوائزر محمد الیاس گل  7 نومبر کوکھلی کچہری لگائیں گے

بھیرہ(نامہ نگار)محتسب پنجاب کے ریجنل آفس سرگودھا کے ایڈوائزر محمد الیاس گل 7 نومبر بروز ہفتہ صبح 11 بجے بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ، متصل مسجد غازی علم دین شہید، سرکلر روڈ بھیرہ میں کھلی کچہری لگائیں گے ۔

کھلی کچہری میں صوبائی حکومت کے مختلف محکموں سے متعلق عوامی شکایات سنی جائیں گی اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے جائیں گے ۔ شہری اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے تحریری درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی ضرور لائیں تاکہ ان کی شکایات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے سرکاری محکموں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...